پاکپتن (ویب ڈیسک): پنجاب کے شہر پاکپتن کے گاؤں جامعہ اسلامیہ میں یکم نومبر کو دوستی سے انکار پر پیٹرول چھڑک کر جلائی جانے والی 18 سالہ مریم 14 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہے۔
مریم نے اپنے آخری بیان میں بتایا کہ ملزم نے اسے دکان پر بلایا اور انکار پر زبردستی اندر لے جا کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور فرار ہو گیا۔
ڈی پی او جاوید چدھڑ کے مطابق گرفتار ملزم عدیل نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مریم کے جاں بحق ہونے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔


