Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

براہموس میزائل کے سائے میں مذہبی تہوار،مودی راج میں گنیش پوجا عسکری پروپیگنڈا میں بدل گئی

Share It:


مودی راج میں مذہبی تہوار  جنگی جنونیت کی نظر ہوگیا جب کہ بھارت میں ہندوتوا کا راج ہے اور  مودی کی  جنگی جنونیت  مذہبی تہواروں میں سرایت کر گئی ہے۔

براہموس میزائل کے سائے میں مذہبی تہوار،مودی راج میں گنیش پوجا عسکری پروپیگنڈا میں بدل گئی، آر ایس ایس کے زیرسایہ بی جے پی نے مذہبی تہواروں کو جنگی پروپیگنڈا کا پلیٹ فارم بنا دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں گنیش مورتی “آپریشن سندور” تھیم پر تیارکی گئی،  فوجی وردی اور ہتھیاروں کی علامتیں شامل ہیں، مورتی میں براہ موس میزائلز اور ایس-400 رائفلز کے ماڈلز سمیت بھارتی فوجی عناصر شامل ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا کہ ملکارجن نگر یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن  نے 6 لاکھ روپے کی لاگت سے یہ خصوصی مورتی تیار کی،  تیاری کا کام تقریباً دو ماہ قبل شروع ہوا اور ابھی بھی جاری ہے،  گنیش چترتھی کی نمائش میں بھارت کی دفاعی تاریخ اور اہم جنگوں کے  پوسٹرز بھی نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مورتی کے ساتھ 20 منٹ کی ویڈیو بھی دکھائی جائے گی، جس میں بھارتی فوج کی طاقت کو پیش کیا جائے گا،  تہوار قریب آتے ہی حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں ہتھیاروں پر مبنی تھیمڈ گنیش مورتیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سال گنیش مورتیاں فوجی طاقت کے اظہار کا نیا ذریعہ بن گئی ہیں، گنیش کی مورتی اب عقیدت کی نہیں بلکہ  مودی کی جنگی جنونیت کی علامت بن چکی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول