Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور

Share It:


پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باقاعدہ خط جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت 25 کروڑ روپے پرو ہاکی لیگ کے لیے دے گی۔ اس حوالے سے پی ایس بی نے خط پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو بجھوا دیا ہے۔

اس خط کے بعد اب پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کی باقاعدہ طور پر تصدیق ہوگئی ہے۔

پرو ہاکی لیگ کے لیے زبانی فنڈنگ کے بعد پی ایچ ایف حکام کو تحریری  شکل میں ضمانت کی ضرورت تھی  جو اس خط کے ذریعے مل گئی ہے۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے جاری ہوں گے۔

حکومت کی طرف سے نیشنل یوتھ گیمز کے لیے پندرہ کروڑ  فنڈز کی منظوری  دی گئی ہے۔ نیشنل یوتھ گیمز سات ستمبر سے اسلام آباد میں شیڈول ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول