Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت کی بھاری ٹیرف پالیسی سے امریکی معیشت تباہ ہو رہی ہے، قونصلر وائٹ ہاؤس پیٹر نوارو

Share It:


واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سینئر قونصلر برائے ٹریڈ اینڈ مینوفیکچرنگ پیٹر نوارو نے بھارت اور یوکرین کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ 

بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کو بھارت کے بلند تجارتی ٹیرف اور یوکرین تنازع کے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

پیٹر نوارو کے مطابق بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں بالواسطہ طور پر روس کو مالی فائدہ پہنچا رہا ہے جس کا نقصان امریکا کو ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے عائد بھاری ٹیرف امریکی ملازمتوں کے خاتمے، فیکٹریوں کی بندش اور آمدنی میں کمی کا باعث بن رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر امریکی ٹیکس دہندگان پر پڑ رہا ہے۔

یوکرین کے حوالے سے پیٹر نوارو کا کہنا تھا کہ یورپی ملک مسلسل امریکا سے مزید مالی امداد کا مطالبہ کر رہا ہے جس کے باعث امریکی صارفین، کاروبار اور محنت کش طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت نے تجارتی اصلاحات نہ کیں تو عالمی سطح پر امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پیٹر نوارو نے مزید کہا کہ "روس یوکرین اصل میں مودی کی جنگ ہے”، اور امریکا کو اس کے اثرات بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول