Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی؛ اسرائیلی فوجی چیف کا اہلکاروں سے خطاب

Share It:


اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے کہا ہے کہ حماس کی مکمل شکست کے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی جس کے لیے غزہ پر بڑے فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان اسرائیلی فوجی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے نخشونیم بیس پر بلائے گئے فوجی اہلکاروں سے خطاب میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ حماس کے مکمل خاتمے کے لیے اسرائیلی فوج پہلے سے زیادہ شدت اور وسعت کے ساتھ غزہ میں کارروائیاں کرے گی۔

اسرائیلی آرمی چیف نے مزید بتایا کہ برّی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج ایسے علاقوں میں داخل ہورہی ہے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں پہنچی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کو ہر جگہ نشانہ بنا رہے ہیں، چاہے وہ بڑے رہنما ہوں یا نچلے درجے کے کارکنان ہوں۔

اس موقع پر ایال زمیر نے ریزروسٹ فوجیوں کو تشدد پر اکساتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے عربی ترجمان اویخائے ادرعی نے غزہ کے شہریوں کو شمالی علاقوں سے نکل کر جنوبی ساحلی علاقے المَواسی منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ وہاں فلسیطینی پناہ گزینوں کو بہتر انسانی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں صحت، پانی اور خوراک شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے عربی ترجمان نے فلسطینیوں کو خبردار کیا کہ حماس کے ٹھکانوں کے قریب جانے یا واپس جنگی علاقوں میں لوٹنے سے آپ کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

تاہم رپورٹس کے مطابق اب تک غزہ سٹی کی دس لاکھ آبادی میں سے صرف دس ہزار شہری ہی جنوبی علاقے میں منتقل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تازہ اقدامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیل نے غزہ سٹی پر قبضے کے لیے ریزروسٹ فوجیوں کی وسیع پیمانے پر بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول