Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ کا مطالبہ: حماس تمام 20 یرغمالیوں کو فوراً رہا کرے، ’’صورتحال تیزی سے بدلے گی‘‘

Share It:


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں موجود تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو فوراً رہا کرے بصورت دیگر صورتحال تیزی سے بدل جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس دو دو یا پانچ پانچ یرغمالیوں کی بتدریج رہائی کے بجائے سب کو ایک ساتھ آزاد کرے۔

صدر ٹرمپ نے حماس کو مبہم انداز میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔

تاہم صدر ٹرمپ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کرتی ہے تو وہ کون سے اقدامات اٹھائیں گے یا ان کے جملے ’’It will end‘‘ (یہ ختم ہو جائے گا) کا مطلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر سرحد پار حملہ کیا تھا جس کے دوران تقریباً 250 افراد کو یرغمال بناکر غزہ لے جایا گیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اس وقت غزہ میں 50 اسرائیلی یرغمالی موجود ہیں جن میں سے 20 زندہ ہیں جب کہ بقیہ کی صرف لاشیں موجود ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 10,800 سے زائد فلسطینیوں کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے، جہاں انہیں تشدد، بھوک اور طبی سہولیات کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ مارچ 2024 میں ایک عارضی جنگ بندی ہوئی تھی تاہم اس کے ٹوٹنے کے بعد سے اب تک کی تمام عالمی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول