Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین کا نیا DF-5C میزائل: دنیا بھر تک مار کرنے والا جدید ہتھیار

Share It:

[ad_1]

چین نے بیجنگ میں منعقدہ شاندار فوجی پریڈ کے دوران اپنا جدید ترین بین البراعظمی میزائل DF-5C کی رونمائی کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حیرت انگیز میزائل کی خصوصیات ناقابل یقین ہیں جو ماہرین کے بقول دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین کے اس میزائل کی رینج 12 ہزار سے 20 ہزار کلومیٹر تک ہوسکتی ہے یعنی یہ میزائل بیک وقت امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

چین کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) دراصل Liquid-fuel سائلوز سے لانچ کیا جاتا ہے اور یہ بیک وقت متعدد جوہری وارہیڈز (MIRVs) لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

چینی ماہرین کے بقول میزائل DF-5C کسی ملک کے میزائل شکن دفاعی فضائی نظام کو چکمہ دینے اور انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چینی ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اس میزائل ساخت ایسی ہے کہ اسے 3 حصوں میں 3 مختلف گاڑیوں کے ذریعے منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے بقول میزائل کی ساخت کا مطلب یہ ہے کہ اسے لانچ کرنے کے لیے تیاری میں کم سے کم وقت لگے۔

خیال رہے کہ چین نے اس میزائل کی نمائش ایک ایسے وقت میں کی ہے جب خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چین کا صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ دنیا کو اپنی لازوال طاقت دکھانے کا بھرپور مظاہرہ بھی ہے۔

ادھر امریکی اور یورپی دفاعی ادارے اس میزائل کی رونمائی کو "ڈیٹرنس میسج” قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق چین اپنی جوہری صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں عالمی سطح پر توازن اپنے حق میں کر سکے۔

واضح رہے کہ DF-5 سیریز کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا تھا لیکن DF-5C اس کا جدید ترین ورژن ہے۔ یہ پرانے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ رینج اور زیادہ وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسے انتہائی خطرناک بناتا ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول