سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا سابق کپتان دھونی پر سنگین الزام

[ad_1]

سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا ہے کہ جو کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے وہ انہیں زیادہ مواقع دیتے تھے۔

عرفان پٹھان نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران کہی جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے۔

اس انٹرویو میں عرفان پٹھان نے کہا کہ ایک بار میں نے دھونی سے مشورہ مانگا کہ خراب فارم سے کیسے چھٹکارا حاصل کروں تو انہوں نے مجھے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بہت زیادہ وضاحتیں پیش کرنے اور بحث کرنے کے بجائے خود کو پْرسکون رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ زیادہ فیور دیتے تھے۔

انہوں نے اگرچہ کسی کا نام نہیں لیا تھا تاہم یہ کہا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے وہ انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع دیتے اور جو ایسا کرنے سے انکار کرتے انہیں ویسی حمایت حاصل نہیں ہوتی تھی۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes