Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ پانے کیلیے کس ٹیم سے مقابلہ کرے گی؟

Share It:


پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ پانےکے لیے کس ٹیم سے مقابلہ کرےگا، اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

بھارت کےشہر راجگیر میں کھیلے جارہے ایشیا ہاکی کپ کافائنل آج بھارت اور جنوبی کوریا کےدرمیان کھیلا جائے گا۔

فاتح ٹیم ہالینڈ اور بیلجیم میں پندرہ اگست سے شیڈول ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست رسائی حاصل کرلے گی۔

ایشاکپ  کی دو سے پانچویں پوزیشن پانے والی ٹیمیں فروری میں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایشیاکپ کےلیے بھارت جانے سےانکار کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ اس کے لیے چھٹی ٹیم کے طور پر شرکت کاموقع دیا ہے۔

تاہم اس کے لیے پاکستان کو ایشیا کپ میں چھٹی پوزیشن پر آنے والی ٹیم سے وہاں جاکر تین میچز کی سیریز کھیلنی ہوگی جس میں کامیابی کی صورت میں ہی پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی حاصل ہوگی۔

واضح رہے ایشیاکپ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے آج بنگلہ دیش اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول