Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بیجنگ میں یومِ دفاع و شہدا عقیدت و احترام سے منایا گیا، پاکستانی سفارتخانے  میں پرچم کشائی

Share It:


بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یومِ دفاع و شہدا عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اس موقع پر پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتخانے کے افسران، چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران چین میں پاکستانی  سفیر خلیل ہاشمی نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم بلند کیا۔

اپنے خطاب میں سفیر پاکستان خلیل ہاشمی نے مادرِ وطن کے ان بہادر سپوتوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور وطنِ عزیز کا دفاع بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی وطن سے وابستگی اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور شجاعت کو سراہا۔

سفیر پاکستان نے پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول