Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کیا بڑی عمر کے لوگوں کو محبت نہیں ہوسکتی؛ اسماء عباس

Share It:


معروف اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈراما انڈسٹری میں سینئر فنکاروں کے کردار پر کھل کر بات کی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکارہ اسما عباس نے بتایا کہ انھوں نے اس سال کوئی نیا ڈراما سائن نہیں کیا کیونکہ گزشتہ سال انہوں نے چند کمزور اور غیر معیاری پروجیکٹس کر لیے تھے اور اب وہ صرف اچھے اور معیاری اسکرپٹس کا ہی انتخاب کریں گی۔

اسماء عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں والدین کو صرف "فِلرز” کے طور پر دکھایا جاتا ہے، جیسے ان کی اپنی کوئی زندگی ہی نہیں۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہماری عمر کے لوگوں کی زندگی نہیں ہوتی؟ کیا ان کے پاس محبت کی کہانیاں نہیں ہوتیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے لوگوں کے پاس زندگی کا وسیع تجربہ ہوتا ہے اور ان کے جذبات بھی اتنے ہی گہرے اور اہم ہیں۔

مثال دیتے ہوئے انہوں نے بشریٰ انصاری اور ثمینہ احمد کا ذکر کیا جنہوں نے اس عمر میں بھی اپنی محبت کو پایا اور خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق، ڈراموں میں سینئر فنکاروں کے کرداروں کو مزید بامقصد اور دلچسپ ہونا چاہیے، نہ کہ صرف کونے میں بیٹھے روتے ہوئے دکھایا جائے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نے لکھا کہ خوشی ہوئی یہ بات کھل کر سامنے آئی۔ ایک اور نے لکھا کہ میری خالہ نے بھی زندگی کے آخری حصے میں محبت پائی، بزرگوں کی بھی اپنی زندگی ہوتی ہے۔

 جبکہ کچھ لوگوں نے ڈراما "کابلی پلاؤ” کی مثال دی جس میں اس پہلو کو بخوبی اجاگر کیا گیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول