Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حارث رؤف کا میچ کے دوران بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ، بھارتی آگ بگولہ

Share It:


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف بھارتی تماشائیوں کے جملے کسنے کی زد میں آگئے۔

بھارت کی بیٹنگ کے دوران جب حارث باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے جملوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں کی انگلیوں سے "0-6” کا اشارہ کیا اور ساتھ ہی جہاز اڑانے اور گرنے کی اداکاری بھی کی۔ حارث کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے۔ 

حارث کے اس اقدام نے میدان سے باہر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔ پاکستانی صارفین نے ان کے جواب کو تاریخی قرار دیا جبکہ بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوکر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ مئی میں پاک فضائیہ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ "معرکہ حق” کے دوران بھارت کے 6 طیارے مار گرائے گئے تھے، جس کے بعد پاک فضائیہ کو بھارتی فضائیہ پر "0-6” کی برتری حاصل ہوئی۔ حارث کا اشارہ اسی واقعے کی یاد دہانی سمجھا جا رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول