بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب پاکستان کے ساتھ کوئی رقابت باقی نہیں رہی اور نہ ہی ان کے ساتھ مقابلے کا کوئی جواز بنتا ہے۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سے 15 میچوں میں زیادہ تر بھارت ہی فاتح رہا ہے، پاک بھارت میچوں میں جیت کا تناسب تقریباً 1-10 ہے، اس لیے بار بار یہ سوال اٹھانا بے معنی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فیلڈنگ میں کچھ غلطیاں ہوئیں، لیکن آگے مزید اہم میچز موجود ہیں۔ کیچ چھوڑنے والے کھلاڑیوں پر طنزیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے ان کے ہاتھوں میں مکھن لگا ہوا تھا، جبکہ فیلڈنگ کوچ نے ان کھلاڑیوں کو ای میل کے ذریعے طلب کرلیا ہے۔



