Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فلسطین کا دو ریاستی حل؛ تایخی پس منظر

Share It:


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اعلیٰ سطح کے سالانہ اجلاس کے آج پہلے روز عالمی رہنما دو ریاستی حل پر غور کے لیے جمع ہوں گے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب خطے کی صورتحال شدید کشیدگی کا شکار ہے اور 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ بھی غزہ کے شمالی علاقے میں قحط کی تصدیق کرچکا ہے جب کہ قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد سے صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

دو ریاستی حل کا تاریخی پس منظر

دو ریاستی حل کا تصور اقوام متحدہ کے قیام سے قبل بھی موجود تھا۔ 1947 میں برطانیہ نے فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھا۔

اس تنازع کے حل کے لیے ایک فلسطینی عرب ریاست اور ایک یہودی ریاست کے قیام کے ساتھ یروشلم کو بین الاقوامی حیثیت دینے کی تجویز دی گئی۔

بعد ازاں 1991 میں میڈرڈ امن کانفرنس اور بعد ازاں 1993 کے اوسلو معاہدے نے فلسطینی خودمختار اتھارٹی کی بنیاد رکھی۔

جس کے بعد 2000 میں کیمپ ڈیوڈ اور 2001 میں طابا مذاکرات اور سفارتی کوششیں کوئی مثبت اور حتمی نتائج دیئے بغیر اختتام پذیر ہوگئیں۔

اسرائیلی جارحیت اور ہٹ دھرمی پر امریکا اور متعدد مغربی ممالک کی حمایت کے باعث مسئلہ فلسطین آج تین دہائیوں بعد بھی حل طلب ہے۔

تاہم اب اسرائیل اپنے اتحادی مغربی ممالک کی ایک ایک کرکے حمایت کھوتا جا رہا ہے جس کی تازہ مثال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 12 ستمبر کو فرانس اور سعودی عرب کی پیش کردہ نیویارک ڈیکلیریشن کا بھاری اکثریت سے منظور ہونا ہے۔

اس ڈیکلیریشن میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن صرف دو ریاستی حل کے تحت ہی ممکن ہے۔ جس کے بعد سے متعدد مغربی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔ 

قرارداد میں جہاں اسرائیل نے یہودی آبادکاری کے خاتمے، فوجی حملے اور خوراک کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا وہں حماس سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلحہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرکے غزہ پر اپنا حکومتی کنٹرول بھی ختم کردے۔

اقوام متحدہ کے مطابق آج 22 ستمبر کے اجلاس کا مقصد تین دہائیوں سے جاری اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کا حل نکالنے میں مدد دینا ہے تاکہ دونوں ریاستیں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر، یروشلم کو مشترکہ دارالحکومت بنا کر امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول