تازہ ترین
پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی

دھرمیندر اور ہیما مالنی نے شادی سے قبل اسلام قبول کرلیا تھا؛ حقیقت کیا ہے؟

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ کی معروف جوڑی دھرمیندر سنگھ اور ہیما مالنی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے شادی سے قبل خفیہ طور پر اسلام قبول کرلیا تھا۔

حال ہی میں اپنے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی میں کوچ کرجانے والے 89 سالہ دھرمیندر سنگھ نے 1979 میں اداکارہ ہیما مالنی سے شادی کی تھی۔

دھرمیندر سنگھ پہلے سے شادی شدہ تھے اور ہندو مذہب میں بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی نہیں کی جا سکتی اور نہ پہلی بیوی کو طلاق دی جا سکتی ہے۔ ہندو میرج ایکٹ بھی کسی ہندو کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دیتا۔ کہا جاتا ہے اسی لیے دھرمیندر نے اسلام قبول کیا اور ہیما مالنی نے مسلمان دھرمیندر سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد دھرمیندر سنگھ نے اپنا نام دلاور خان اور ہیما مالنی نے عائشہ بی رکھ کر نکاح کیا تھا۔ اُس زمانے میں دھرمیندر اور ہیما مالنی کے اسلام قبول کرکے نکاح کرنے کی خبر دینے والے صحافی نے کہا تھا کہ یہ ایسی حقیقت ہے جس کا سچ کبھی سامنے نہیں آئے گا۔

یہ بات بھی قابلِ زکر ہے کہ اُس زمانے میں ہیرو اور ہیروئن فلمی کیریئر کو بچانے کے لیے اپنی شادیاں برسوں تک خفیہ رکھتے تھے۔ اس لیے ماضی میں ایسا ہونا کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ فلمی دنیا میں شادیاں اور مذہب کی تبدیلی کو خفیہ رکھنا معمول کی بات ہے۔

جب اسلام قبول کرنے کے دعوے کا ثبوت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا کوئی قانونی یا سرکاری دستاویز نہیں مل سکا۔جوڑے کی مذہب کی تبدیلی کا سرٹیفکیٹ تھا، نہ شادی کی دستاویز میں ان کے مسلمان نام تھے اور نہ ہی عدالت میں جمع شدہ کوئی ثبوت آج تک سامنے آسکا۔

لوک سبھا کے 2004 کے انتخابات کے دوران بھی یہ تنازع پھر ابھر کر سامنے آیا تھا جب دھرمیندر کے اثاثوں کے گوشوارے میں ہیما مانی کا تذکرہ تک نہیں تھا۔جس پر ہیما مالنی نے کہا تھا کہ یہ کسی کا بھی بہت نجی معاملہ ہے جس پر کسی اور کی مداخلت مناسب نہیں ہے۔ اپنی مذہبی شناخت کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ اس بات میں ذرہ برابر بھی صداقت نہیں ہے۔

اسی طرح خود دھرمیندر نے بھی 2004 میں ہی ایک انٹرویو میں مذہب تبدیل کرنے کی خبر کو غلط قرار دیا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ جوڑے کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول