Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد؛ انسانی اعضا کی خرید و فروخت کیس، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Share It:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے مبینہ طور پر انسانی اعضا کی قانونی خرید و فروخت کے کیس میں گرفتار 5 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے 5 ملزمان کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، ملزمان میں 3 غیر ملکی اور دو پاکستانی شہری شامل ہیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 پر میں ایک گھر گزشتہ روز ایف آئی اے اور ہوٹا ٹیم نے کارروائی کی تھی جہاں سے چینی باشندوں سمیت پانچ افراد کو انسانی اعضا کی خرید و فروخت کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں انسانی پلاسنٹا برآمد ہوا تھا، تازہ خشک اور پراسیس شدہ پلاسنٹا کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا گیا تھا اور ملزمان اسپتالوں سے انسانی پلاسنٹا حاصل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پلاسنٹا پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے اسپتالوں سے جمع کیا جاتا تھا اور پراسیس شدہ پلاسنٹا غلط ظاہر کرکے بیرون ملک بھیجا جاتا تھا اور ملزمان پلاسنٹا کو بھیڑ کے اعضا ظاہر کرکے برآمد کرتے تھے۔

عدالت کی جانب سے ایف آئی اے کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول