امریکا، ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

[ad_1]


SOUTH CAROLINA:

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیوفورٹ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں بیایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ ساؤتھ کیرولینا کے ساحلی قصبے سینٹ ہیلینا جزیرے میں پیش آیا اور کئی افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں میں مزید 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کے نام بھی جاری نہیں کیے۔

شیروف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے، یہ واقعہ سب کے لیے ایک دردناک اور مشکل ہے۔

ساؤتھ کیرولینا کا سینٹ ہیلینا آئس لینڈ افریقی نژاد شہریوں کا مرکز تصور کیا جاتا ہے اور اس سے گولہ گیچی کہا جاتا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes