واشنگٹن/تہران/اسلام آباد (ویب ڈیسک): امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے حتمی متن پر اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اس پر الیکٹرانک دستخط بھی کر دیے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاہدے کا حتمی متن طے پا چکا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوتا تو آبنائے ہرمز نہیں کھل سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگر دیگر ممالک کو بیلسٹک میزائل رکھنے کا حق حاصل ہے تو ایران کو بھی یہ حق حاصل ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں بعض حلقوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ایک احمق قوم کہتی رہی کہ ایران پر بمباری جاری رکھو۔”
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والا معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ عام جہازوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دی جائے گی اور امریکا اپنی بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔
معاہدے کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہونے اور عالمی تجارت، خصوصاً تیل کی فراہمی میں بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔



