Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکی ارب پتی نے 80 سال کی عمر میں 33 سالہ خاتون سے خفیہ شادی کر لی

Share It:

[ad_1]

معروف امریکی کاروباری شخصیت اور کمپیوٹر سافٹ وئیر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن نے 80 برس کی عمر میں 33 سالہ خاتون سے پانچویں شادی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیری ایلیسن دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ ان کی کمپنی کی حالیہ کارکردگی نے مارکیٹ کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا تھا جس سے ان کی دولت میں 101 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کا مجموعی اثاثہ 393 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو ایلون مسک سے بھی زیادہ ہے۔

80 سالہ لیری ایلیسن ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے 2024 میں پانچویں شادی کرلی ہے جس کی تفصیلات ابتدا میں منظرعام پر نہیں آئیں۔

تاہم اب ان کی شادی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔ لیری کی نئی اور پانچویں اہلیہ کا نام جویلن ژو ہے جن کی عمر 33 سال بتائی جارہی ہے یعنی ان دونوں کے درمیان 47 سال کا عمر کا فرق ہے۔

یونیورسٹی آف مشی گن کی جانب سے لیری اور "ان کی اہلیہ جویلن” کا شکریہ ادا کرنے پر یہ شادی سامنے آئی۔ جویلن ژو جن کا اصل نام ژو کیرن ہے، چین میں پیدا ہوئیں اور بعد میں امریکا منتقل ہوکر امریکی شہریت حاصل کی۔

یہاں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ شادی سے پہلے یہ جوڑا کبھی عوامی سطح پر ساتھ نظر نہیں آیا اور 2024 سے اب تک یہ شادی خفیہ رہی۔ تاہم اب بھی لیری ایلیسن یا ان کی نئی اہلیہ نے شادی کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔ 

واضح رہے کہ لیری ایلیسن اس سے قبل چار بار شادی کر چکے ہیں، جن میں سے ایک شادی سے ان کے دو بچے بھی ہیں، جو اب ہالی ووڈ کے کامیاب پروڈیوسر ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول