دہڑکی (علی رضا راجپوت): اوباوڑو کے رونتی کے کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت مائی سومری جبکہ بچی کی شناخت ریحانہ شر کے نام سے ہوئی ہے۔
ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی جان سے گئیں۔
دوسری جانب پولیس نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا، اس لیے ورثا کے دعوے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
پولیس ذرائع کے مطابق رونتی کے کچے کے علاقے میں بدنام ڈاکو رانو شر کے خلاف گزشتہ تین روز سے آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


