Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت نے مسلسل 11ویں بار سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، دریائے سندھ اوور فلو، سیلاب کا الرٹ

Share It:

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے مسلسل 11ویں بار سلال ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں دریاؤں کی صورتحال تشویشناک ہوگئی جب کہ متعلقہ اداروں نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارت سے تقریباً 90 ہزار کیوسک پانی پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جس کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

دریائے سندھ کے اوور فلو کے باعث سہون کے کئی نشیبی دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا ہے جب کہ انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

آبی وسائل کے حکام کے مطابق سکھر بیراج کے قریب دریائے سندھ میں اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ گڈو، کالاباغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

اسی طرح ہیڈ بلاکی کے مقام پر دریائے راوی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دریائے جہلم، چناب، ستلج، راوی اور کابل میں اکثر مقامات پر پانی کی روانی معمول پر ہے جب کہ چاچڑاں شریف اور بے نظیر پل کے مقام پر پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 978 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 539 فٹ تک بڑھ گئی ہے اور ڈیم اپنی گنجائش کا 89 فیصد بھر چکا ہے جب کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 196 فٹ تک بڑھ گئی ہے اور ڈیم 57 فیصد بھر چکا ہے۔

متعلقہ اداروں نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاؤں، بیراجوں اور نشیبی علاقوں کی مانیٹرنگ تیز کر دی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہر وقت تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول