Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روہڑی کینال میں ڈوبنے والے بھریستی کے رہائشی نادر کلہوڑو کی لاش 21 گھنٹے بعد برآمد

Share It:

نوشہرو فیروز: (محمد عادل عباسی) بھریاستی کے وارڈ نمبر 5 کلہوڑہ کالونی کے رہائشی 20 سالہ نادر ولد غلام شبیر کلہوڑو کی لاش 21 گھنٹے کی مسلسل تلاش کے بعد روہڑی کینال سے برآمد۔

ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے مبینہ طور پر نوجوان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے خوف کے مارے نہر میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب گیا۔ ورثاء نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او بھریا ذوالفقار بھنبھرو نے ورثاء کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادر کلہوڑو کے پیچھے کوئی پولیس موجود نہیں تھی۔ ان کے مطابق نوجوان نہانے کے لیے نہر میں گیا تھا جہاں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث وہ ڈوب گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق واقعے کے روز پولیس اہلکار نادرا کے معائنہ کے سلسلے میں بھریا روڈ پر ڈیوٹی پر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول