Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حماس کے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی نژاد نیپالی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

Share It:

[ad_1]

حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران اسرائیل سے اغوا کیے گئے نیپالی طالبعلم بیپن جوشی کی ایک پرانی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ نے جاری کردی۔

اسرائیلی یڈیا کے مطابق یہ ویڈیو تقریباً 33 سیکنڈ کی ہے اور نومبر 2023 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس میں بیپن جوشی نے انگریزی زبان میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا نام بیپن جوشی ہے، میں نیپال سے ہوں۔ میری عمر 23 سال ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ میں 25 دن پہلے ہی ‘لرن اینڈ ارن پروگرام’ کے تحت تعلیم حاصل کرنے اسرائیل آیا تھا ۔ میں یہاں زرعی فارم میں کام بھی کرتا ہوں۔

ویڈیو میں وہ بار بار اسکرین سے باہر کسی جانب دیکھتے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے اغوا کاروں کے دباؤ میں یہ کلمات ادا کر رہے تھے۔

بیپن جوشی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ہمارے لیے یہ ویڈیو دنیا کے سامنے لانا آسان نہیں لیکن یہ ہمارے ایمان کا سہارا ہے کہ بیپن اب بھی زندہ ہیں۔

نومبر 2023 کے بعد سے بیپن جوشی کے بارے میں کسی قسم کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

رواں برس مئی میں اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ ان کی زندگی یا موت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم ان کے والدین اور اہلِ خانہ اب بھی پرامید ہیں کہ وہ زندہ ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول