حیدر آباد/ سکھر (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کے حوالے سے نئے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق یکم اگست 2026 کی صبح 6 بجے تک گڈو بیراج پر اپ اسٹریم کا بہاؤ 336,100 کیوسک اور ڈاون اسٹریم کا بہاؤ 299,200 کیوسک تھا۔
سکھر بیراج پر اپ اسٹریم کا بہاؤ 369,500 کیوسک اور بہاؤ 314,800 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم کا بہاؤ 89,000 کیوسک اور ڈاون اسٹریم کا بہاؤ 48,500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے جب کہ گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں کمی دیکھی جارہی ہے۔



