Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سلمان خان نے کونسی فلم کیلئے برف پر خود کترینہ کی پینٹنگ بنائی؟

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں اسٹار اداکار سلمان خان نے کترینہ کا پورٹریٹ خود بنایا تھا۔ 

ایک حالیہ گفتگو کے دوران علی عباس نے بتایا کہ فلم دل دیا گلاں میں ایک منجمد جھیل پر جو کترینہ کا پورٹریٹ دکھایا گیا تھا وہ اصلی تھا جوکہ سلمان خان نے خود برف پر رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا۔ 

ہدایتکار کا کہنا تھا کہ سلمان نے یہ پورٹریٹ آسٹریا کی ایک منجمد شدہ جھیل کو بطور کینوس استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا جس کو دیکھ کر سب ہی حیران تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلم میں کترینہ سے کیمسٹری اور یہ پورٹریٹ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2017  میں ریلیز ہوئی تھی جس کا گانا دل دیا گلاں عاطف اسلم نے گایا تھا اور یہ بےحد مقبول ہوا تھا۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان ساتھی اداکارہ کترینہ کو بےحد پسند کرتے تھے اور انہیں شادی کی پیشکش بھی کر چکے تھے برف پر یہ پورٹریٹ بھی ان کی محبت کا اظہار ہے تاہم کترینہ نے اداکار وکی کوشل سے شادی کرلی جس کے بعد سے اب تک ان کی ایک ساتھ کوئی فلم نہیں آئی۔ 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول