Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیاسی کشیدگی، افغان ٹریڈ ہول سیل ڈیلرز کے کروڑوں ڈوب گئے

Share It:

[ad_1]


راولپنڈی:

پاکستان اور افغانستان میں سیاسی کشیدگی سے طورخم بارڈر سے تجارت کی کئی ہفتوں سے مسلسل معطلی کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے 2 درجن بھر چھوٹے بڑے ہول سیل ڈیلرز بڑے تاجروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں اور یہ تاجر کروڑ پتی سے ککھ پتی بن گئے۔

ان ہول سیل ڈیلرز نے افغان تاجروں کو انگور، قندھاری انار، سبزی خصوصی طور خشک پھل ،کشمش، خشک خوبانی کیلیے ایڈوانس میں ادائیگیاں کی تھی اس سبزی پھل انگور انار خشک میوہ جات کے بھرے کنٹینرز ٹرالے کئی ہفتوں سے طورخم افغان علاقے میں کھڑے ہیں۔

اب یہ پھل سبزی انار انگور گلنے سڑنے سے بہت سے ٹرالے واپس افغان منڈیوں میں جانا شروع ہوگئے، انہوں نے اس کے متبادل رقوم کی پاکستانی تاجروں ہول سیل ڈیلرز کو ادائیگی سے بھی انکار کرتے کہا ہے کہ یہ تمام مال افغان سرحد کئی ہفتے سے موجود ہے خراب گلنے سڑنے والے پھل کے افغان تاجر ذمہ دار نہیں ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد کی ہول سیل منڈیوں کے تاجروں نے بتایا ہول سیل ڈیلرز نے 4  ، 5  ،8  ، 10 کروڑ اور ایک بڑے تاجر گروپ کے 15 کروڑ بھی شامل ہیں خشک میوہ جات بابت افغانی متبادل کے لئے 15 سے 20 فیصد کٹوتی ساتھ ڈیل کے لئے رضا مند دکھائی دیتے ہیں۔

انجمن تاجراں سبزی منڈی کے صدر غلام قادر میر نے بتایا کے جڑواں شہروں سمیت انگور انار کی 600 سے 700 روپے کلو قیمت کی وجہ بھی یہی ہے کہ افغانستان سے ان پھلوں کی سپلائی بند ہو گئی ہے، ان کے سرحد پار کھڑے کنٹینرز ٹرالوں کو آخری بار پاکستان آنے کی اجازت دے دی جائے ۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول