ملیر (شاہد حسین): ملیر پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے شرافی گوٹھ پولیس نے اسماعیل گوٹھ میں کباڑ کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 10 غیرقانونی افغان شہریوں سمیت گودام مالک کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افغان شہریوں میں اویس، عبدالرحمن، اسماعیل، شمس الدین، احسان، حبیب اللہ، شیر خان، عاصم، عطا اللہ اور محمد خان شامل ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس نے بغیر تصدیق غیرقانونی افغان شہریوں کو پناہ دینے کے الزام میں گودام مالک اختر الدین کو بھی گرفتار کر کے اس کے خلاف ٹمپرری ریذیڈنٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔


