Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران میں سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ اور آخری رسومات کا آغاز

Share It:

تہران (ویب ڈیسک): ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور آخری رسومات کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان کی میت تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دی گئی ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت کا امکان ہے، جبکہ مختلف سرکاری ادارے اور انتظامیہ سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق جنازے میں 2 کروڑ افراد کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ 10 فوجی اسپتالوں اور 10 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، اور ڈیڑھ لاکھ اہلکار بھی الرٹ رہیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق تقریبات کا آغاز تہران کے بڑے مذہبی و ثقافتی مرکز امام خمینی مصلیٰ سے ہوا، جہاں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا تابوت لایا گیا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران بھر میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ شہری بڑی تعداد میں اپنے رہنما کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ایرانی حکومت نے 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام نماز جنازہ اور دیگر سوگوار تقریبات میں شرکت کر سکیں۔

سرکاری ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک میں سوگ کا دن بھی منایا جائے گا، جس میں سرکاری سطح پر خصوصی تقریبات اور تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے۔

جنازے اور سوگوار تقریبات میں مختلف ممالک کے سربراہان، پارلیمانی رہنما، وزرائے خارجہ اور خصوصی سرکاری نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان سے سینیٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ایک وفد تہران پہنچ چکا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد آج تہران روانہ ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تہران پہنچ چکے ہیں، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔

شیڈول کے مطابق، یہ تقریبات 9 جولائی کو مشہد میں حرم امام رضا میں تدفین کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول