Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نشو نے چوتھی شادی کا عندیہ دے دیا

Share It:

[ad_1]

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے چوتھی شادی سے متعلق ایک بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں نشو سے ان کی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے چوتھی شادی کرلی ہے اور اس شادی کو چھپا رکھا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ فل الحال وہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور موصول ہونے والی پیشکش سے انکار کر رہی ہیں۔ 

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں اور اگر اللہ نے چوتھی شادی قسمت میں لکھی ہے تو ہوجائے گی کیونکہ یہ اللہ کے کام ہیں۔ 

نشو بیگم نے مزید کہا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اگر ان کے مقدر میں شادی لکھی ہے تو وہ ضرور کریں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ سعودی عرب جیسے ملک میں عورت اگر بیوہ یا طلاق یافتہ ہو تو فوری شادی کروا دی جاتی ہے ان کے ہاں عورت کی دس مرتبہ بھی شادی ہوجاتی ہے مگر ہمارے ہاں نکاح کو ایک مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔

نشو نے کہا کہ جب دین اجازت دے رہا ہے تو اگر مقدر میں ہوا تو چوتھی شادی بھی کر کے دکھاؤں گی۔ 

یاد رہے کہ نشو بیگم کی پہلی شادی 1970ء میں ہوئی جبکہ 1976ء میں طلاق ہو گئی جس کے بعد اداکارہ نے 1978ء میں مصنف تسلیم فضلی کے ساتھ دوسری شادی کی جو 1982ء میں وفات پاگئے۔ 1986ء میں نشو بیگم نے ہدایت کار جمال پاشا سے شادی کی جو 2019ء میں انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے نشو بیگم کی چوتھی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول