Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے انفرا اسٹرکچر پر حملے سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا

Share It:

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے انفرا اسٹرکچر پر  حملے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور مضحکہ خیز بیان کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بھارت پاکستان کےخلاف افغان سرزمین سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پابندیوں کے نظام کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔ 

دفتر خارجہ کے سوشل میڈیا پیج پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور مضحکہ خیز بنایات وہ ملک دے رہا ہے جو خود مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا رہا ہے، بھارت کا طرز عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل علاقائی امن میں رکاوٹ ڈالنے والے کردار ادا کر رہا ہے، تاہم پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرتا رہا ہے اور کرے گا، بھارت کا طرز عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول