تازہ ترین
شکارپور: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے مالیت کی کھاد برآمد، ایک شخص گرفتار شکارپور: گاؤں حمزہ کھوسو سے 28 سالہ شخص کی لاش برآمد ہیئر اسٹریٹنر کہیں آپ کے بال خراب تو نہیں کر رہا؟ جانیں استعمال کا صحیح طریقہ شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

چین اور پاکستان مل کر سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمدکراسکتے ہیں، ڈاکٹر وکٹرگاؤ

Share It:

اسلام آباد: معروف چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور ڈاکٹر وکٹرگاؤ نےکہا ہےکہ پانی کی فراہمی روکنے کی دھمکی دینا انسانیت کے خلاف جرم ہے، بھارت کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے، چین  اور  پاکستان مل کر سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کراسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں  سندھ طاس معاہدے  سے متعلق  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن ڈاکٹر  وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے میں چین کو بھی شامل کرکے اسے مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے، بھارت سے کہوں گا کہ دوسروں کے ساتھ وہ نہ کرو جو تم نہیں چاہتےکہ دوسرے تمہارے ساتھ کریں، دریائے سندھ کے نظام کے حوالے سے بھارت واحد بالائی ملک نہیں ہے، اگر چین اورپاکستان باہمی احترام اور تعاون کے ساتھ کام کریں تو بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ  ایک سال قبل بھارت نے پاکستان کی جانب  بہنے والےدریاؤں کو  روکنے کی دھمکیاں دیناشروع کیں، بھارتی وزیرِاعظم مودی نےکہا کہ وہ دریائے سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی پاکستان نہیں جانےدیں گے،  جنگ کے دوران بھی کروڑوں لوگوں کے لیے پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم ہوتا ہے، میں نے اس وقت بھی بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ ایسا ہرگز نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدےکا مکمل احترام اور تحفظ یقینی بنایا جائے، سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزیوں کو  پوری دنیا کے سامنے  بےنقاب کیا جانا چاہیے، میں ذاتی طور پر پاکستانی مقررین کے پیش کردہ مؤقف کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، چین اور پاکستان کو اس معاملے پر مکمل تعاون کرنا چاہیے، سندھ طاس معاہدے کے تحفظ اور اس پر مکمل عملدرآمد کو  ہرصورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر وکٹر گاؤ  نےگزشتہ سال بھی بھارتی ٹی وی پر انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان ہی نہیں بھارت بھی ڈاؤن اسٹریم پر ہے، دوسروں کے ساتھ وہ نہ کرو جو تم نہیں چاہتےکہ تمہارے ساتھ ہو، پاکستان کا پانی روک کر بھارت انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول