Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کورواہ کے قریب مبینہ غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل، تین افراد زخمی

Share It:

کورواہ/گولاڑچی (ویب ڈیسک): کورواہ کے قریب گاؤں وریو خاصخیلی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم حسین خاصخیلی نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی 18 سالہ بھتیجی آمنہ دختر امیر بخش خاصخیلی کو قتل کر دیا، جبکہ تین افراد کو شدید زخمی بھی کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملزم کی اہلیہ روزینہ، بھابھی شارو زوجہ امیر بخش اور امیر بخش ولد صادق خاصخیلی زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں تعلقہ اسپتال گولاڑچی منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملنے پر کورواہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمیوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کی۔ پولیس نے ملزم حسین خاصخیلی کو واردات میں استعمال ہونے والی کلہاڑی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل شادی شدہ خاتون شارو مبینہ طور پر گھر چھوڑ کر ایک شخص سے شادی کر کے چلی گئی تھی، جسے جرگے کے فیصلے کے بعد دو روز قبل واپس گھر لایا گیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم حسین خاصخیلی نے اپنی بھتیجی آمنہ پر شارو کی مدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول