تازہ ترین
شکارپور: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے مالیت کی کھاد برآمد، ایک شخص گرفتار شکارپور: گاؤں حمزہ کھوسو سے 28 سالہ شخص کی لاش برآمد ہیئر اسٹریٹنر کہیں آپ کے بال خراب تو نہیں کر رہا؟ جانیں استعمال کا صحیح طریقہ شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان، جنوبی افریقا ٹیسٹ؛ 20 وکٹیں کیسے اڑائیں، مینجمنٹ سے سر جوڑ لیے

Share It:

[ad_1]


لاہور:

جنوبی افریقا سے پہلے ٹیسٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے سرجوڑ لیے ہیں۔

عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ اسپن ضرور کرے گی مگر اتنی نہیں جتنی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ہوئی تھی، ہم مضبوط حریف کے خلاف ہوم کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں، یہ دیکھنا ہے کہ پروٹیز کو 2 بار کیسے آؤٹ کریں گے، پچ کا معائنہ کرنے کے بعد حتمی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔

دوسری جانب، پاکستان کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے بھی لاہور میں بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک خصوصی مشقیں کیں، مہمان ٹیم کا زیادہ تر فوکس بیٹنگ کے ساتھ اسپن بولنگ پر رہا،پاکستان کھلاڑی پریکٹس کے دوران جان لڑاتے دکھائی دیے۔

کوچنگ اسٹاف نے فیلڈنگ کا معیار بہتر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو خصوصی مشورے دیے، بیٹنگ کے دوران مختلف کمبی نیشنز آزمائے گئے، اوپنرز نے نئی گیند کھیلنے کی خصوصی مشقیں کیں، اسپنرز بھی طلسمی بولنگ کا جادو جگانے کی بھر پور پریکٹس کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا سے ہوم سیریز قومی ٹیم کے لیے بڑا امتحان ہوگی لیکن کھلاڑی مکمل تیاری اور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے، وہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیت چکی اور اس وقت رینکنگ میں نمبر 2 ہے لیکن ہمارا فوکس اپنی کارکردگی پر ہوگا، مقصد صرف میچ جیتنا نہیں بلکہ ہر سیشن میں تسلسل کے ساتھ بہتر کھیل بھی پیش کرنا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس سال 6 ہوم ٹیسٹ میچز ہیں، اگر ٹیم اپنی سرزمین پر کامیابیاں حاصل کرے تو چیمپیئن شپ کی دوڑ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے ایک ایسا طریقہ اپنایا تھا جو ہمارے لیے سازگار تھا، ہم اس میں کامیاب بھی ہوئے، اگر ہوم سیریز جیتنے کا تسلسل برقرار رکھیں تو عالمی رینکنگ میں بہتری ممکن ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ اسپنرز کے لیے مددگار تو ہوگی مگر وہ ویسٹ انڈیز یا انگلینڈ جیسی تیز اسپن نہیں کرے گی بلکہ آہستہ آہستہ ٹرن لے گی، پچ کی حالت اور موسمی صورتحال کو دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ میچ کے دن ہوگا، محمد رضوان بطور مین وکٹ کیپر کھیلیں گے جبکہ روحیل نذیر بطور بیک اَپ ٹیم میں شامل ہیں، باصلاحیت کھلاڑی کو مستقبل میں موقع دیا جائے گا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے حریف کی قوت کو دیکھ کر مشقیں کی ہیں، ہمارا فوکس کمزوریوں پر قابو پانے اور 20 وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت کے حصول پر ہے، ہم نے اپنے وسائل کے مطابق بھرپور تیاری کی اور کھلاڑی مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

اظہر محمود نے کہا کہ ٹیسٹ میچ ایک دن میں نہیں جیتا جاتا، اس کے لیے 4،5 روز مسلسل محنت درکار ہوتی ہے، اگر ٹیم زیادہ سیشنز جیتے گی تو میچ بھی اپنے نام کیا جا سکے گا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ایشیا کپ میں جہاں پاکستانی بیٹرز نے مشکلات کا سامنا کیا، وہاں ٹیم مینجمنٹ نے تکنیکی بنیادوں پر ان کی خامیوں پر کام کیا ہے۔ ہم نے بابراعظم، عبداللہ شفیق اور کامران غلام سمیت تمام ٹاپ آرڈر بیٹرز کو اسپن کھیلنے کی ٹریننگ کروائی، یقین ہے کہ اس سیریز میں نتائج بہتر ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا سلسلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں عروج پر پہنچ گیا، مہمان ٹیم نے لاہور پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں، زیادہ تر فوکس بیٹنگ کے ساتھ اسپن بولنگ پر رہا، اس موقع پر پلیئرز خاصے پرجوش دکھائی دیے اور بھرپور ٹریننگ کے ساتھ لاہور کے خوش گوار موسم سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔

جنوبی افریقا کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا، اس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کی گئیں۔ کھلاڑی پہلے وارم اَپ ہوئے اور بعد ازاں مختلف ڈرلز کے ذریعے تکنیکی صلاحیتوں و فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔ کوچنگ اسٹاف نے فیلڈنگ میں بہتری کے لیے خصوصی مشورے دیے، بیٹنگ کے دوران مختلف کمبی نیشنز آزمائے گئے۔

اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران اوپنرز کو نئی گیند کے خلاف کھیلنے کی خصوصی مشقیں کرائی گئیں، بولنگ کوچ نے فاسٹ بولرز کو لائن اور لینتھ پر کنٹرول کے لیے مخصوص ٹریننگ کروائی۔ اسپنرز نے پچ کے دونوں اینڈز سے بولنگ کی تاکہ ممکنہ صورتحال کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔

یاد رہے کہ پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول