Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں 25 کروڑ کا فراڈ؛ معروف اداکارہ کا شوہر گرفتار

Share It:

[ad_1]

بیرون ملک ملازمت اور ویزوں کا جھانسا دے کر ہزاروں افراد کو لوٹنے والے گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں تقریباً 25 کروڑ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ گرفتار ملزم ایک معروف اسٹیج اداکارہ کا شوہر بھی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے نیٹ ورک کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جو خلیجی ممالک میں نوکریوں اور ویزوں کا جھانسا دے کر لوگوں سے رقم بٹورنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ کے درج مقدمے کے مطابق ’ٹائمز امیگریشن‘ نامی کمپنی کے ذریعے بیرون ملک ملازمتوں اور ویزوں کے نام پر بڑے پیمانے پر فراڈ کیا جا رہا تھا ، جس کے بعد کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کارروائی اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر کی۔ انسپکٹر عبداللہ کیانی کی سربراہی میں جانے والی ٹیم کو گرفتاری کے دوران شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے موقع پر اس کے 8 نجی گارڈز نے مزاحمت کی جس پر مقامی پولیس کی مدد حاصل کرنا پڑی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے فراڈ سے ملک بھر میں سیکڑوں متاثرین سامنے آئے ہیں جن سے معروف سعودی اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں میں ملازمتوں کے نام پر رقم وصول کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے لاہور اور اسلام آباد میں دفاتر قائم کر رکھے تھے تاہم گرفتاری کے خدشے کے باعث وہ اپنی جگہ تبدیل کرتا رہتا تھا۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں بھی اس کا دفتر موجود تھا جبکہ گرفتاری کے خوف سے وہ لاہور میں روپوش تھا۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے جب لاہور میں چھاپا مارا تو ملزم کے پرائیویٹ گارڈز نے شدید مزاحمت کی جس کے بعد مقامی پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں ملزم کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں وہ ایف آئی اے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم جعلی نام جنید بٹ استعمال کرتا رہا جبکہ اس کی اصل شناخت ایم جہانزیب کے نام سے سامنے آئی ہے۔ ملزم نے اپنے فراڈ نیٹ ورک کے دفاتر اسلام آباد کے جی الیون مرکز، گیگا مال اسلام آباد اور لاہور کے لبرٹی کے علاقے میں قائم کر رکھے تھے۔

تحقیقات کے دوران متعدد بینک اکاؤنٹس اور مالیاتی لین دین کا بھی سراغ لگایا گیا ہے جن میں سے کچھ اکاؤنٹس ملزم کی اہلیہ کے نام پر بھی ہیں جو لاہور کی معروف اسٹیج اداکارہ ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس اسکینڈل میں تقریباً 25 کروڑ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مزید متاثرین کے سامنے آنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے اسٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر جہانزیب کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےکردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی ، جس میں ایف آئی اے کی جانب سے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد نے مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور نے مشترکہ کارروائی میں گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھرتیوں اور ملازمت کا جھانسا دے کر ہزاروں لوگوں کو لوٹا۔ملزم نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں بھی اپنا آفس بنا رکھا تھا۔ ملزم یہاں سے بھاگ کر اب لاہور میں یہی دھندہ چلا رہا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول