Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جویریہ سعود کا رمضان ٹرانسمیشن کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو کرارا جواب

Share It:

[ad_1]

ایکسپریس رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ کی میزبان واداکارہ جویریہ سعود نے پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ 

جویریہ سعود ایک اداکارہ، رائٹر اور میزبان ہیں، وہ گزشتہ کئی سالوں کی طرح امسال بھی ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جویریہ سعود کا پروگرام ’پیارا رمضان‘ اس ماہ کے دوران سب سے زیادہ وائرل پروگرامز میں شامل رہا اور خاص طور پر پروگرام میں شامل مولانا آزاد جمیل کے ساتھ عجیب وغریب فون کالز سوشل میڈیا پر خاصی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔.

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

حال ہی میں جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تنقید کی کوئی پروا نہیں کیونکہ ان کی ٹیم نے بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے اور وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اداکارہ اب بھی مولانا آزاد جمیل کے ساتھ اپنے سیشن کے دوران عجیب و غریب فون کالز لیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

دونوں ایسے مسائل پر گفتگو کرتے ہیں جنہیں کئی لوگ غیر سنجیدہ یا غیر ضروری قرار دیتے ہیں، اور یہی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں اور صارفین ان پر منفی تبصرے کررہوے ہوتے ہیں۔ 

وائرل کالز میں ایک لڑکے نے مولانا آزاد جمیل سے اپنی گرل فرینڈ کے لیے تحفہ خریدنے کے بارے میں مشورہ مانگا۔

اسی طرح ایک اور شخص نے اپنی پھوپھو کو مردانہ قرار دیتے ہوئے سوال کیا۔ اس طرح کی عجیب کالز کا سلسلہ جویریہ سعود کی ٹرانسمیشن میں مسلسل جاری ہے۔

انٹرنیٹ صارفین ان کالز کو اسٹیجڈ یا اسکرپٹڈ قرار دے رہے ہیں اور اس پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، “یہ سب اسکرپٹڈ کالز ہیں۔ 

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ سب ٹی آر پی اور ریٹنگز کے لیے کیا جا رہا ہے۔ 

 

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول