نوشہروفیروز (محمد عادل عباسی): نوشہروفیروز بائی پاس پر تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 9 سالہ بچی سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں علی نواز، سلطان، گل حسن اور 9 سالہ بسمہ شامل ہیں۔
حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال نوشہروفیروز منتقل کیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد وین ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے وین کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


