نوشہرو فیروز (محمد عادل عباسی): ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل خان کھوسو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ بھریا سٹی کے پولیس اہلکار عبدالجبار لاکھو کو معطل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ویڈیو میں اہلکار پر سگریٹ میں چرس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی نے اہلکار کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قانون اور محکمانہ ضابطوں کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں کسی بھی قسم کی غیرقانونی یا غیر اخلاقی سرگرمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔



