Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گمبٹ: ایک ہفتے میں دو خواتین سمیت تین مبینہ خودکشیاں، نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ملی

Share It:

گمبٹ (ممتاز میمن): گمبٹ تعلقہ میں مبینہ خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو خواتین سمیت تین افراد کی جان جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اگڑا تھانے کی حدود میں گاؤں کورل پٹھان کے رہائشی نوجوان شیراز پٹھان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔

اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی، جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ مبینہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول