گمبٹ (نامہ نگار) احمد پور پیر بادل لنک روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے میں دیدار بھٹی اور منیر چانڈیو جاں بحق جبکہ امام الدین میٹلو شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔



