Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مقبوضہ بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر فائرنگ، 5 اسرائیلی ہلاک 7 زخمی

Share It:


مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشرقی یروشلم کے مضافات میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ اڈوم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پچاس سالہ شخص اور تین افراد شامل ہیں جن کی عمر تقریباً تیس سال تھی۔ طبی ٹیموں نے شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ کئی زخمیوں کو جائے وقوعہ پر طبی امداد دی گئی۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں کو "نیوٹرلائز” کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق دو مشتبہ حملہ آوروں کو موقع پر موجود ایک سیکیورٹی اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق دونوں حملہ آور مغربی کنارے کے رہائشی تھے اور انہوں نے بس اور بس اسٹاپ پر فائرنگ کی۔

واقعے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جائے وقوعہ پر پہنچے اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس کیا۔

دوسری جانب حماس نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن کہا کہ یہ حملہ اسرائیلی جارحیت کا "قدرتی ردعمل” ہے۔ اسی طرح اسلامی جہاد نے بھی اسے صیہونی ریاست کے جرائم کا جواب قرار دیا۔

ماہرین کے مطابق اسرائیل اس حملے کے جواب میں حملہ آوروں کے گھروں کو مسمار کرنے یا ان کے آبائی علاقوں کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات کر سکتا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول