Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Share It:

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پشاور جانے والی ایک مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث کم از کم 24 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی ولی خان کاکڑ کے مطابق حادثہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب بس دانا سر کے علاقے سے نکل کر خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں داخل ہو رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بس کوئٹہ سے 36 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، تاہم راستے میں خراب کھڑی ایک دوسری بس کے کچھ مسافر بھی اس میں سوار ہو گئے تھے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول