Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Akshay Kumar confirms Golmaal 5 entry, shares first look

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ہدایتکار روہت شیٹھی کی 52ویں سالگرہ کے موقع پر کامیڈی فرنچائز گول مال کے مداحوں کے لیے بڑی خبر کا اعلان کر دیا۔

الی ووڈ کے نامور ہدایت کار روہت شیٹھی نے مشہور فرنچائز ’گول مال‘ کا ایک اور سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا جس میں اکشے کمار نے بھی شمولیت کی تصدیق کردی۔ 

اکشے کمار کے علاوہ گول مال کی فرنچائز کی ابتدائی فلم میں شامل تھری ایڈئس کے اداکار شرمن جوشی کی بھی واپسی ہوئی ہے جب کہ اجے دیوگن، ارشد وارثی، شریاس تلپڑے، تشار کپور اور کنال کیمو کے ساتھ ایک ٹیزر بھی شیئر کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گول مال فرنچائز کو دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے اور اس کی پہلی فلم 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔

14 مارچ کو اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلم کے سیٹ کی جھلک اور ان کا نیا انداز دکھایا گیا۔

انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لکھا ’ہیپی برتھ ڈے روہت، آپ کی سالگرہ پر یہ پاگل پن اور بھی بڑا اور شور شرابے والا ہو گیا ہے۔ گول مال 5 کی اس دیوانی فیملی کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہوں۔ اب ہنگامہ شروع ہونے دو!

اس ویڈیو میں فلم کی کاسٹ اور عملہ شوٹنگ کے دوران مصروف نظر آتا ہے ج بکہ اکشے کمار کی فرنچائز میں شمولیت کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی واضح ہو گیا کہ فلم کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔

اسی دوران شرمن جوشی بھی اپنے مشہور کردار کے ساتھ دوبارہ سیریز میں واپس آتے ہیں اور دیگر اداکاروں کے ساتھ پرانی یادیں تازہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بعد ازاں اکشے کمار ایک سرپرائز انداز میں انٹری دیتے ہیں اور اس کامیڈی فرنچائز کی نئی قسط میں دیگر ستاروں کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے اپنی مصروف شیڈول میں سے گول مال 5 کی شوٹنگ کے لیے 18 دن مختص کیے ہیں۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ کے کھلاڑی اپنی آنے والی سپر نیچرل ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی ریلیز کی تیاری بھی کر رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ ہدایتکار پریا درشن کے ساتھ دوبارہ کام کر رہے ہیں۔ 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول