Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی افغان صوبے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائی، 25 دہشتگرد ہلاک

Share It:

ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد پاکستان نے افغان صوبے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 25 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرحدی علاقے میں جماعت الاحرار اور فتنتہ الخوارج کی کمین گاہوں پر کارروائیاں کی گئیں۔

عطاتارڑ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر انٹیلی جینس آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر فتنتہ الخوارج کے 29 کارندے ہلاک کر دیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ 28جون کو سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کیا ،آپریشن میں خارجی کمانڈر خان فروش عرف زابل 3 دہشت گردوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کے مطابق افغان صوبے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں بھی کارروائی کی گئی جس میں 25 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے مراکز میں ذخیرہ کیاگیا بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردوں اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن تب تک جاری رہیں گے جب تک غیرملکی پیسےاور حمایت سے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں بند نہیں ہو جاتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول