Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل

Share It:


بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ڈانسر نورا فتحی ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں جس نے ان کے مداحوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکا کے مشہور ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی تھیں۔

اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے نورا فتحی کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔ یہ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ اداکارہ کی گاڑی اس سائیڈ سے تباہ ہوگئی۔

نورا فتحی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھیں اور ان سر اگلی سیٹ سے ٹکرانے کے باعث بری طرح زخمی ہوگیا۔ انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ہے۔

نورا فتحی کو خون میں لت پت اسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں ان کا فوری طور پر سی ٹی اسکین کرایا گیا۔

ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ نورا فتحی کے دماغ کو شدید اندرونی جھٹکا لگا ہے۔ اداکارہ کو مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا گیا۔

تاہم حیران کن طور پر نورا فتحی نے ڈاکٹروں کے سخت آرام کے مشورے پر عمل کرنے کے بجائے اسپتال سے ڈسچارج ہوکر سیدھا کنسرٹ میں جانے کو ترجیح دی۔

نورا فتحی اسی حالت میں سن برن فیسٹیول 2025 میں اسٹیج پر آ کر پرفارم کیا۔ رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی کی پیشہ ورانہ احساسِ ذمہ دری اور جرات پر مداحوں نے انھیں آئرن لیڈی کا خطاب دیا۔

حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ذرا سی بھی تاخیر ہوتی تو معاملہ کہیں زیادہ سنگین ہوسکتا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس نورا فتحی کے لیے  کامیابیوں کا سنہرا سال ثابت ہو رہا ہے۔ وہ امریکا کے معروف دی جمی فالن شو میں بھی اپنی پرفارمنس سے دھوم مچا چکی ہیں۔

اداکاری کے میدان میں بھی انھوں نے ساؤتھ انڈین فلموں ’کنچنا 4‘ اور ’کے ڈی: دی ڈیول‘ سے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

علاوہ ازیں نورا کی نئی ویب سیریز دی رائلز بھی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول