Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

 انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر وزیراعظم کی پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد

Share It:



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نے انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے، انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم منیجمنٹ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

دریں اثنا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچ سرفراز احمد اور مینجمنٹ اسٹاف کو بھی مبارکباد دی۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے گراؤنڈ میں آئے شائقین سے بھی ملے۔ شائقین نے محسن نقوی کو انڈر 19 کاایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے کمال کر دیا ہے اور ہمارے دل جیت لئے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول