تازہ ترین
کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی کراچی: گلشن معمار میں کلینک کے اندر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: حکومتی بیماریوں کے خاتمے کے پروگرام اور این جی اوز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ 2026 میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے، اس سال کو دوسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔ پیپفا کا 33واں سالانہ جنرل اجلاس، پیشہ ورانہ معیار اور ادارہ جاتی گورننس مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہریوں سے 7 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ کراچی: نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس؛ ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی گئی

Share It:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ملزم کو ڈکیتی کی دفعہ میں 10 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ گھر میں گھسنے کی دفعات کے تحت 10 سال قید کی سزا سنائی۔

قبل زیں، کیس کی سماعت کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی، جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ملزم عمر حیات کا دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کیا۔

سماعت کے آغاز پر سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ جج نے ملزم سے مختلف سوالات کیے۔ ابتدائی طور پر ملزم نے اپنی عمر بتانے سمیت بیشتر سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے وکیل کی موجودگی کے بغیر کوئی بیان نہیں دے گا۔ عدالت نے واضح کیا کہ دفعہ 342 کا بیان جج اور ملزم کے درمیان براہِ راست مکالمہ ہوتا ہے اور اس کے لیے وکیل کی موجودگی ضروری نہیں۔

عدالت کی جانب سے ملزم سے استفسار کیا گیا کہ آیا اس نے عمر حیات کے نام سے گاڑی کرائے پر لی، کیا وہ ثناء یوسف کے گھر گیا، کیا اس نے فائرنگ کی، موبائل فون لیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوا، تاہم ملزم مسلسل وکیل کی عدم موجودگی کا جواز دیتا رہا۔

بعد ازاں ملزم کے وکلاء کمرہ عدالت میں پہنچے، جس کے بعد دوبارہ سوالات کیے گئے۔ اس دوران عدالت نے کمرہ عدالت میں ویڈیو بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور واضح ہدایت جاری کی کہ عدالت کے اندر کسی قسم کی ویڈیو یا ٹک ٹاک بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وکیل صفائی کی موجودگی میں ملزم نے اپنی عمر 23 سال بتائی، تاہم قتل میں ملوث ہونے کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ اسلام آباد آیا، نہ ثناء یوسف کو جانتا ہے، اور نہ ہی اس کا اس مقدمے سے کوئی تعلق ہے۔ اس نے مؤقف اپنایا کہ گاڑی کرائے پر لینے کا معاہدہ جعلی ہے اور استغاثہ کے کیس کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیا گیا۔

ملزم نے مزید دعویٰ کیا کہ اسے 3 جون کو جڑانوالہ سے صرف شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، پولیس نے اسے تھانے لا کر اس کی ویڈیوز بنائیں اور انہیں وائرل کیا۔ اس کے مطابق ثناء یوسف کے اہل خانہ پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ اسے بطور ملزم شناخت کریں۔

عمر حیات نے اپنے مبینہ اعترافی بیان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے اس بارے میں علم ہی نہیں اور نہ ہی اس نے کبھی قتل کا اعتراف کیا۔

ثناء یوسف کے قتل نے سوشل میڈیا پر وسیع توجہ حاصل کی تھی، کیونکہ وہ ایک معروف ٹک ٹاکر تھیں۔ ابتدائی تحقیقات میں ان کے موبائل فون، مشتبہ رابطوں، فرانزک شواہد اور مبینہ رینٹل گاڑی کے ذریعے ملزم تک رسائی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم دفاع مسلسل شواہد کی ساکھ پر سوال اٹھا رہا ہے۔

عدالت میں جاری سماعت نے کیس کو ایک نئے مرحلے میں داخل کر دیا ہے، جہاں اب استغاثہ اور دفاع دونوں کے مؤقف کی بنیاد پر اہم قانونی نکات زیرِ بحث آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول