Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے پنجاب کے ایم پی اے کو طلب کرلیا

Share It:

پنجاب کے ایم پی اے اور اداکارہ مومنہ اقبال کے دھمکیوں کا معاملہ طول پکڑ گیا۔

اداکارہ کی درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فریقین کو  آج طلب کر لیا۔ 

دوسری طرف مذکورہ ایم پی اے نے بھی اپنے کزن کی مدعیت میں اپنے آبائی ضلع میں نامعلوم افراد کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

یہ معاملہ کیا ہے؟

اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی دباؤ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے  انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس معاملے کی متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو شکایات درج کروائیں لیکن مبینہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث کارروائی نہیں ہوسکی۔ 

مومنہ کے مطابق انصاف فراہم کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ شکنی کی گئی جب کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ان کے خاندان کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

اداکارہ نے اعلیٰ حکام، اہم سرکاری دفاتر، نیوز چینلز اور مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کیا تھا۔

اداکارہ نے اپنی ایک اور اسٹوری میں این سی سی آئی کی جانب سے لیے جانے والے ایکشن پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میرے آفیشل بیان ریکارڈ کروانے سے قبل کسی پر الزام عائد اور کسی کا نام نہ لیا جائے۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ انہیں مزید خواتین کے بھی میسجز موصول ہورہے ہیں جنہوں نے اسی ایم پی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کا بتایا ہے۔

ان شاء اللہ مومنہ اقبال کیس میں بھی انصاف ہوگا:  حنا پرویز بٹ

ایکس پر جاری بیان میں  ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن  حنا پرویز بٹ  نےکہا کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس الزام میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب آفس سے منسلک لوگ اس معاملے کو  دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حنا پرویز بٹ  نےکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی مشن اسٹیٹمنٹ پر قائم ہیں کہ خواتین  اور  بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور یہ محض نعرہ نہیں، وہ اپنے اقدامات سے اسے بارہا ثابت کر چکی ہیں۔ ان شاء اللہ مومنہ اقبال کیس میں بھی انصاف ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول