Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران سے ممکنہ ڈیل کی تجاویز، ٹرمپ، نیتن یاہو میں تلخ جملوں کا تبادلہ

Share It:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ایران سے ممکنہ ڈیل کی تجاویز پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ثالث امریکی اور ایرانی شرائط سے متعلق ایک خط پر کام کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس پر امریکا اور ایران دستخط کریں گے، جس کے بعد 30 دن کے مذاکرات شروع ہوں گے، جس میں ایران کے نیوکلیئر پروگرام اور آبنائے ہرمز کھولنے پر بات ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کی رات ہونے والی گفتگو میں ٹرمپ سے بات کرکے اسرائیلی وزیراعظم آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور وائٹ ہاؤس نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا۔

اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ایران کے معاملے پر اسرائیل اور امریکا میں اتفاق ہے، وہ جو کہیں گے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو وہی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول