Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بڈانی کے قریب بنگوار برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم، خاتون سمیت 3 افراد قتل

Share It:

بڈانی (ویب ڈیسک) بڈانی کے کچے والے علاقے گبلو تھانے کی حدود میں پرانی دشمنی پر بنگوار برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، تصادم کے دوران دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کی وجہ سے پورا علاقہ جنگ کا میدان بن گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں میہار بنگوار، غلام فرید بنگوار اور ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول میں لیتے ہوئے مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس کی جانب سے ہسپتال میں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاشیں وارثوں کے حوالے کر دی گئیں۔

لاشیں گھر پہنچنے پر مقتولین کے گھروں میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانے تنازع کی وجہ سے پیش آیا ہے، جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق اس وقت بھی دونوں گروپوں میں شدید کشیدگی برقرار ہے اور مزید خونریزی کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیلا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول