Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Share It:

اسلام آباد (ویب ڈیسک): محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے وقت کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور پوٹھوہار کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری (اولے پڑنے) یا تیز بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ شام یا رات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی یہی صورتحال رہے گی، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں شام اور رات کے دوران کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کی امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول